Android AppiOS App

کورونا وار کرگیا۔۔۔!! پیپلز پارٹی کی اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار بن گئی

  ہفتہ‬‮ 3 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:01

پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار۔ رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری کورونامیں مبتلا ہوگئے۔ نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے بعد بخار محسوس ہوا، کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد نتیجہ مثبت آیا ، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری کو ٹیلی فون کیا،بلاول بھٹو نے رہنماپیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری سے ان کی خیریت دریافت کی،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط ناگزیر ہے،احتیاط کے ذریعے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تا ہم آج کرونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،کراچی میں کرونا کے

پھیلاؤ کے بعد دوبارہ سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، این سی او سی نے کاروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ریسٹورینٹس سیل کر دیئے ہیں۔ تعلیمی اداروں، شادی ہالز،ریسٹورینٹس کے لئے ایس او پیز تشکیل دیئے گئے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎