Android AppiOS App

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس پیمرانے تمام نیوز چینلزکوحیرت انگیز حکم جاری کردیا

  ہفتہ‬‮ 3 اکتوبر‬‮ 2020  |  18:39

پیمرانے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز(نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز)کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد ہشتگردی عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کی کوریج کو روک دیں۔روزنامہ جنگ میں ممتاز علوی کی شائع خبر کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انسدادی دہشتگردی عدالت کے سیالکوٹ موٹروے سانحہ کے حوالے سے احکامات کی اسکی روح کے مطابق

عمل کریں اور اس حوالے سے کوئی مواد مستقبل میں بھی نشر نہ کریں، میڈیاپرنشرہونے سے شواہداورکیس سے متعلق دیگرحساس معاملات کونقصان پہنچسکتا ہے،،اے ٹی سی کا فیصلہ ہے ملزم سے تفتیش،شواہد، متاثرہ خاتون سے متعلق بات چیت میڈیاپرنشرنہ ہو،احکامات کی عدم تعمیل پر پیمرا قانون کے مطابق ایکشن لے گا،

یاد رہے کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم شفقت حسین گرفتارہوچکا ہے جبکہ دوسرا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال روپوش ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎