Android AppiOS App

ڈالر کی گرتی قیمتیں ، روپیہ تگڑا ہونے لگا امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

  جمعہ‬‮ 2 اکتوبر‬‮ 2020  |  23:49

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.05روپے سے کم ہو کر164.40روپے اور قیمت فروخت165.25روپے سے

کم ہو کر164.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 165.30روپے سے گھٹ کر164.60روپے اور قیمت فروخت165.60روپے سے گھٹ کر164.90روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 193.20روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے گھٹ کر194روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی نمایاں کمی

سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر211.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر213.50روپے پر آ گئی۔‎

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎