Android AppiOS App

نئی کورونا پالیسی جاری ۔۔۔ بچے اب ہفتے میں کتنے دن سکول جائیں گے؟ نیا نوٹیفکیشن آ گیا

  جمعہ‬‮ 2 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:17

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے پورا ہفتہ سکول آنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے حوالے اہم اظہار خیال کیا۔ مراد راس کا کہنا ہے

کہ نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے پورا ہفتہ سکول آنے کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا، ایک کلاس میں موجود طلبا کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ عوام اس طرح کی قیاس آرائیوں پر قطعاً یقین نہ کریں، تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول ان ہی ہدایات کے مطابق آپریشنل ہوں گے جو محکمے

کی جانب سے پہلے جاری کی جا چکی ہیں۔؎صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎