Android AppiOS App

دنیاکورونا وائرس پر کب تک کنٹرول حاصل کر لے گی؟ معروف ماہر علم نجوم کی حیران کن پیش گوئی

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  20:26

معروف پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس کے حوالے سے پوری دنیا بڑی خوفزدہ اور تذبذب کا شکار ہے کہ آیا یہ وائرس کتنے عرصہ تک رہ سکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلی صدیوں پر بھی غور

کیا ہے،1720میں ایک پلیگ نامی بیماری آئی تھی جو چار سے پانچ سال رہی ،1820میں کولرا نامی بیماری آئی جو پانچ چھے سال رہی جبکہ 1920 میں سپیرس فلو آیا جو تقریبا ًپانچ سال تک دنیا میں موجود رہا ،اب جنوری 2020 میں کورونا وائرس آیا ہے تو کیا یہ بھی پانچ چھ سال رہ سکتا ہے؟۔ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میں

نے اس وائرس کی مکمل سٹڈی کی ہے ،میری رائے کے مطابق یہ عالمی وباء اور وائرس جون 2020 تک رہ سکتا ہے اور دنیا اس پر کنٹرول حاصل کر نے میں کامیاب ہو جائے گی۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎