Android AppiOS App

وہ خاتون جسے انسانی کمپیوٹر کہا جاتا ہے، اس کا دماغ کتنا تیز ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  18:09

بھارت میں 4سال قبل انتقال کر جانے والی ایک خاتون ایسے تیز دماغ کی مالک تھی کہ اس کی صلاحیتوں نے بڑے بڑے ریاضی دانوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کیے رکھا اور دنیا میں اس کی شہرت ’انسانی کمپیوٹر‘ کی ہو گئی . انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام شکنتلا دیوی تھا جو بھارتی شہر بنگلور میں 4نومبر 1929ءکو پیدا ہوئی اور وہیں 21اپریل 2013ءکو انتقال کر گئی تھی .

اس کی شہرت اس قدر تھی کہ دنیا بھر میں اس کی موت کا سوگ منایا گیا.وہ ریاضی کے انتہائی پیچیدہ سوالات سیکنڈز میں انتہائی آسانی کے ساتھ حل کر لیتی تھی. اس کے علاوہ اسے علم نجوم پر بھی دسترس حاصل تھی. رپورٹ کے مطابق 1982ءمیں شکنتلا کی صلاحیت کی بدولت اس کا

نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا. اس نے اپنی زندگی میں متعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں کئی ناول بھی شامل ہیں.ان کی کتاب ’ہم جنس پرستوں کی دنیا‘ (The world of homosexuals)کو عالمی سطح پر بہت شہرت ملی اور اسے بھارت میں ہم جنس پرستی کی پہلی کتاب بھی قرار دیا جاتا ہے. شکنتلا دیوی کو 1977ءمیں اس وقت عالمگیر شہرت حاصل ہوئی جب اس نے 201اعداد پر مشتمل ایک نمبر کا 23واں روٹ صرف 50سیکنڈز میں نکال کر یونیویک (Univac)کمپیوٹر کو شکست دے ڈالی.کمپیوٹر کو یہ روٹ نکالنے میں 62سیکنڈز لگے تھے. شکنتلا دیوی کسی بھی طویل نمبر کا کیوبک روٹ نکالنے میں اتنا ہی وقت لگاتی تھیں جتنا کہ سوال پوچھنے والا سوال پوچھنے میں وقت لگاتا تھا.

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎