Android AppiOS App

کرونا وائرس نے امریکیوں کو جکڑ لیا ایک ہی روز میں کتنے مریض سامنے آگئے؟ نیا ریکارڈ قائم

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  17:27

امریکہ میں کورونا وبا پر قابو نہ پایا جاسکا، ایک ہی روز میں تقریباً 70 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جو نیا ریکارڈ ہے۔ امر یکی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔وبا کے سبب امریکہ میں ایک کے بعد دوسری ریاست میں ماسک پہننا لازم قرار دیا جارہا ہے۔ امریکہ کے سن بیلٹ اسپتالوں میں سب سے زیادہ

مریض لائے جارہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپتال اور طبی مراکز میں سہولتیں کم پڑجائیں گی۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جس میں زور دیا گیا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں سخت اقدامات کیے جائیں۔اس صورتحال میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ویب

سائٹ سے کووڈ 19 کا ڈیٹا غائب کردیا گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد لگ بھگ 37 لاکھ ہے جن میں سے تقریبا 17 لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎