Android AppiOS App

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبریں حکومت نے دو ٹوک اعلان کردیا

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  17:10

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹائے جانے کی گردشی خبروں پر ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گردش کرنے والی خبروں میں کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کے حوالے سے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ان کو تبدیل کرنے کے بعد کچھ نام بھی

زیرغور ہیں۔لیکن اب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے، ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎