Android AppiOS App

کورونا وائرس ویکسین تیار مارکیٹ میں کب تک دستیاب ہو گی؟ آکسفورڈ محققین نے کامیابی کا اعلان کردیا

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  16:55

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کو یقین ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیز ون ٹرائلز میں رضاکاروں سے لئے گئے خون کے نمونوں سے ثابت ہوا کہ اس ویکسین نے جسم کو اینٹی باڈیز اور ٹی سیل بنانے کے لئے متحرک

کردیا۔جسم کے مدافعتی ردعمل میں ٹی سیلز مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ یہ مرکب ’امید ہے کہ لوگوں کو محفوظ رکھے گا۔چیئرمین برکشائر ریسرچ ایتھکس کمیٹی، ڈیوڈ کارپینٹر، جنہوں نے آکسفورڈ ٹرائل کی منظوری دی۔ان کا کہنا ہے کہ ویکسین ٹیم بالکل ٹریک پر ہے، کوئی بھی حتمی تاریخ نہیں رکھ سکتا، چیزیں غلط ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک بڑی

فارما کمپنی کے ساتھ کام کر تے ہوئے وہ ویکسین ستمبر تک کافی حد تک دستیاب ہوسکتی ہے اور یہی وہ ہدف ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎