Android AppiOS App

بڑا قدرتی خزانہ پاکستان کے ہاتھ لگ گیا علاقے کیساتھ ساتھ پوری قوم کی قسمت چمک اٹھی

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  14:23

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق 3 ہزار 240 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا، مول کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ٹل بلاک کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو علاقہ عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،نئے ذخائر کا مزید ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی

جاری ہے ،نئے ذخائر سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی ۔ ٹیسٹنگ کے دوران سامنے آنیوالے ابتدائی نتائج کے مطابق 3 ہزار 240 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔علاقے میں مزید چھوٹے ذخائر کی موجودگی کا بھی امکان ہے اور اس کے لیے مزید ٹیسٹنگ کا عمل ابھی جاری ہے،بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی

ہے ،نئے ذخائر ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اہم کردارا دا کریں گے ، ہزاروں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎