Android AppiOS App

سوشانت سنگھ کن 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے؟ پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  14:17

بالی وڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا

کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈائون سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور

یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎