Android AppiOS App

سینیٹر کرشنا کماری نے پہلی کمائی کتنی اور کیسے کی؟ عزم و ہمت کی ایسی پوسٹ جو تمام کہانیوں پر حاوی ہو گئی

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  14:09

اقلیتی سیٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والی کرشنا کماری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی پہلی کمائی کے بارے میں بتایا ہے، یہ پوسٹ انہوں نے سندھی زبان میں کی ہے، یہ پوسٹ لوگوں کی تمام کہانیوں پر حاوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی کمائی محض500 روپے تھی جو کہ ان کو گنے کی فصل کاٹنے کے

عوض ملی تھی، انہوں نے بتایا کہ ان پیسوں سے انہوں نے ایک نیا کپڑوں کا جوڑا لیا سٹوڈیو جا کر ایک تصویر بنوائی اور کچھ پیسے ذاتی خرچ کے لیے رکھ لیے۔ان کی جانب سے پوسٹ میں وہ سچائی چھپی تھی جو لوگ بیان کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں، لیکن عزم و ہمت کی مثال یہ پوسٹ نوجوانوں کے لئے

بھی مشعل راہ ہے کہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور محنت کرتے رہنا چاہیے اس کا صلہ ضرور مل کر رہتا ہے۔ کرشنا کماری کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ان کے بھائی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ویر جی کولہی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎