Android AppiOS App

امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل سائنس دانوں نے خوشخبری سنا دی

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  12:56

امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا وائرس ویکسین کے کامیاب ٹرائل کے دعووں کے بعد مہلک وائرس سے بچاو کی امیدیں بڑھنے لگیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی فارما کمپنی آسٹرازینیکا کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کی مریضوں میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز پیدا کرنے میں

کامیابی رہی، جس کے بعد برطانوی سائنسدانوں نے 80 فیصد امید ظاہر کی کہ کورونا کے خلاف ویکسین ستمبر تک آجائے گی۔دوسری جانب امریکی بائیوٹیک فرم مائوڈرینانے بھی اعلان کیا کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین 27 جولائی کو انسانی آزمائش کے آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ادھر روسی فوج نے بھی محفوظ ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل کا دعوی کیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا تھاکہ کورونا کی ویکسین کے بارے میں

کوئی دعوی ابھی قبل از وقت ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎