Android AppiOS App

معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

  جمعہ‬‮ 17 جولائی‬‮ 2020  |  11:41

معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔پاکستان کے لیجنڈری قوال غلام فرید صابری کے بیٹے امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنی نئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں۔حورین صابری کی ٹک

ٹاک ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے والد کے چاہنے والوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ واقعی میں امجد صابری کی بیٹی ہیں؟۔صارفین کے اِس سوال کے جواب میں حورین صابری نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف اقوال امجد صابری کی صاحبزادی ہیں۔اِس کے علاوہ حورین صابری نے انسٹاگرام پر فادرز ڈے کے موقع پر بھی اپنے

بہن بھائیوں اور والد امجد صابری کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اکائونٹ بنایا اور صرف چند ہی ماہ میں ان کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد فالووز ہوگئے ہیں۔امجد صابری کی صاحبزادی کے میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر51 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں4سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریبا 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔امجد صابری کے 5بچے، 3بیٹے اور 2بیٹیاں ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎