Android AppiOS App

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ لاحق خطرات سے بچائو،ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

  منگل‬‮ 30 جون‬‮ 2020  |  18:12

عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرات میں اضافے کے باعث مستقبل میں پاکستان کے شدید متاثر ہونے کے خدشات ہیں ۔ عالمی سطح پر آب و ہوا کے جدید ماڈل (سی ایم آئی پی 6)کی تازہ ترین تحقیقات رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے 50سے 80سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہو

سکتا ہے ۔ سعودی عرب کی شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے پروفیسر اور موسمیاتی تبدیلی کے محقق ڈاکٹر منصور المازروی نے تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کو آبادی ، معیشت ، آبی وسائل ، زراعت اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم

نے یونیورسٹی میں سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتے

ہوئے عالمی موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق پاکستان مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹر منصور نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے سالانہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے پاکستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدید لہریں اور خیبر پختونخواہ سمیت شالی علاقہ جات میں بارشوں میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎