Android AppiOS App

سنتھیا رچی ، رحمان ملک کیخلاف یہ کام نہ کریں عدالت نے امریکی بلاگر کو بڑا حکم جاری کردیا

  منگل‬‮ 30 جون‬‮ 2020  |  18:10

عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو سابق وزیر داخلہ و رہنما پی پی رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔ عدالت نے سنتھیا رچی کو

رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سماعت تک رحمان ملک کے خلاف ہتک عزت کا کوئی مواد شائع نہ کرے۔امریکی خاتون سنتھیا رچی کو رحمان ملک کی طرف سے دائر 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے میں 13 جولائی کو عدالت بھی طلب کر لیا گیا۔یاد رہے کہ رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا

نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎