Android AppiOS App

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  منگل‬‮ 30 جون‬‮ 2020  |  17:32

پاکستان میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث مشکل کا شکارمعیشت کو حکومت اپنے پائوں پر کھڑا کرنے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ گزشتہ

چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎