Android AppiOS App

عمران صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، آپ کوچوڑیاں بھجوا رہی ہوں

  پیر‬‮ 29 جون‬‮ 2020  |  13:57

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم افشاں لطیف نے بچیوں کی ساتھ مبینہ بدفعلی اور کائنات کے قتل کا نوٹس نہ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو چوڑیاں بھجوا دیں۔تفصیلات کے مطابق افشاں لطیف نے ایک نجی کورئیر سروس کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے چوڑیوں کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے،

ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ہیں، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، میں آپکو چوڑیاں بھجوانے پر مجبور ہوگئی ہوں کیونکہ آپ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور آپ پنجاب حکومت کے وزراء کو بچانے کیلئے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔افشاں لطیف نے چوڑیاں دکھاتے ہوئے

کہا کہ آپ اسی سلوک کے مستحق ہیں کہ یہ چوڑیاں پہن کر آرام سے گھر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔افشاں لطیف نے چوڑیوں کا ڈبہ وزیراعظم عمران خان کے پتے پر ارسال کردیا ، انہوں نے کورئیر کی سلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎