Android AppiOS App

برتھ ڈے پارٹی، ایک ہی خاندان کے 18 افراد کرونا کا شکار

  ہفتہ‬‮ 27 جون‬‮ 2020  |  14:09

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے کیرولٹن علاقے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد میں کووڈ19 کا ٹیسٹ اس وقت مثبت آ گیا جب ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی میں ایک رشتہ دار نے انجانے میں سب کو مرض سے متاثر کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص ایک نوجوان تھا جو سمجھ رہا تھا کہ اس کی کھانسی

اس کے تعمیرات کے کام کی وجہ سے ہے۔ اس کا پارٹی میں سات افراد سے رابطہ تھا۔ان سات افراد نے باقی 10 مزید افراد میں یہ بیماری پھیلا دی، جن میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ اس وقت وائرس کی وجہ سے خاندان کے تین افراد ہسپتال میں ہیں، جن میں دو دادا دادی ہیں جبکہ ایک خاتون ہیں جنھیں چھاتیوں کا سرطان ہے۔ران باربوسا،

جن کے بھتیجے پہلے متاثرہ فرد تھے، نے کہا کہ انھوں نے اور ان کی بیوی نے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے پارٹی میں شرکت نہیں کی تھی۔انھوں نے کینز5 کو بتایا کہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ ہونا ہی ہے۔ جس وقت یہ سب ہو رہا تھا، ہم اس دوران خوفزدہ تھے۔ٹیکساس کی پابندیاں نرم کرنے کی نئی ہدایات کے مطابق اس خاندان کو پارٹی کی اجازت تھی۔ ریاست میں گذشتہ دو دن لگاتار 5 ہزار سے زائد کووڈ19 کے متاثرین کے بعد گورنر نے دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو ایک مرتبہ پھر روک دیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎