Android AppiOS App

بیروزگار نوجوان کیلئے خوشخبری !حکومت نے ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا

  ہفتہ‬‮ 27 جون‬‮ 2020  |  14:02

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے محکمہ ریلویز میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آٹا و چینی چوروں کا گھیراؤ ہونا چاہیے، عمران خان وقت

کی ضرورت ہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، اختر مینگل کہیں نہیں جاتے، بہت مینگلوں کو جانتا ہوں۔انہوں نے ریلوے میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے کا سارا نظام بدل دیں گے اورنیا میرٹ کا نظام لائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ایک خواب تھا، اس سال لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے کا ہوجائے گا، ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے

جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎