Android AppiOS App

کیا15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ ہوگیا؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دو ٹوک اعلان کردیا

  ہفتہ‬‮ 27 جون‬‮ 2020  |  1:55

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی سے کھولنے کی افواہیں چل رہی تھیں، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزیر کا اجلاس ہوگا۔ تمام صوبوں

کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سکول کھولنے کے حوالے سےکسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان یں ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ سکول کھولنے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ ہم ابھی صرف ایس او پیز تیار کرنے پر

کام کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎