Android AppiOS App

وزیراعظم حضرت محمد ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبینؐ سے متعلق منظور شدہ قرارداد سے لاعلم نکلے،پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی بلند آواز میں کیا کہتی رہیں اور وزیراعظم انہیں کیا جواب دیتے رہے؟

  ہفتہ‬‮ 27 جون‬‮ 2020  |  1:40

وزیراعظم عمران خان حضرت محمد ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبین سے متعلق منظور شدہ قرارداد سے لاعلم نکلے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم نے اپنے خطاب میں نبی پاکؐ کی ذکر پر خاتم النبین نہیں کہا جس پر پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی بلند آواز میں خاتم النبیین کہتی رہیں،شگفتہ جمانی کی نشاندہی

پر وزیراعظم جی جی کرتے رہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ہی قرارداد پاس کی تھی کہ نبی پاک کے نام مبارک کے ساتھ خاتم النبین لکھنا اور پڑھنا لازم ہے،دریں اثنا وزیراعظم عمران خا ن کے قومی اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے نماز کا وقفہ کر دیا12 جون سے جاری بجٹ اجلاس میں اس سے پہلے نماز کا وقفہ نہیں کیا گیا۔بلاول

بھٹو زرداری اور خواجہ آصف وزیراعظم کے خطاب پر ایوان میں رد عمل دینا چاہتے تھے۔نماز کے وقفہ کا اعلان ہوتے ہی وزیراعظم اور حکومتی وزراء ایوان سے چلے گئے۔اسپیکر کی طرف سے وقفہ نماز کے اعلان پر اپوزیشن حیران رہ گئی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎