Android AppiOS App

’’کنول آفتاب میری بیوی ہے‘‘ ٹک ٹاک سٹارکے شوہر ہونے کا دعویدار شخص سامنے آگیا نکاح کب ہوا؟ بڑا دعویٰ کردیا

  جمعرات‬‮ 25 جون‬‮ 2020  |  16:54

مقامی ویب سائب سے وابستہ اینکر اور ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شخص سامنے آگیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شمشیر بھٹی نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا کنول آفتاب کے ساتھ 2017 ء میں نکاح ہوا تھا۔ لیکن اب وہ اسے قبول نہیں کررہیں اور ان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر

انہیں 10 کروڑ روپے کا نوٹس بھی بھیج رہے ہیں۔ لاہور کے رہائشی اور ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی نے کہا کہ اب وہ کنول آفتاب کیخلاف قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں، ان کی وکلاء کیساتھ ایپ پر کافی ویڈیوز موجود ہیں اور ایک ویڈیو میں و ہ دعویٰ کررہے ہیں کہ کئی سال پہلے کنول آفتاب نے ان کیساتھ شادی کی۔ ویڈیو

میں موجود وکیل کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب نے ان کے کلائنٹ کیساتھ 2017 میں نکاح کیا ہے اور اب اس بات سے مکررہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنول آفتاب کو مبینہ طورپر ایک لیگل نوٹس بھیج دیاہے اور ہرجانے کا دس کروڑ روپے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل کے بعدشمشیر بھٹی نے موقف اپنایا کہ میری سپیشل ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو کہہ رہے ہیں کہ شمشیر بھٹی اور کنول آفتاب کا نکاح نہیں ہوسکتا، ایک بات بتائیں، کیا پیسہ سب کچھ نہیں کرواتا؟ اگر حقیقت کا آپ کو علم نہیں تو منہ بند رکھیں ، بہت جلد ایسے شواہد پیش کروں گا کہ آپ لوگ خود مانیں گے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎