Android AppiOS App

فکر مند نہ ہوں عید کے بعد میں قربانی دوں گا وزیر اعظم عمران خان نے سازش کرنیوالوں کا پردہ چاک کردیا

  جمعرات‬‮ 25 جون‬‮ 2020  |  14:24

وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد کابینہ میں قربانی دیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے صدر مملکت سمیت مختلف پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ عارف حمید بھٹی کے مطابق

وزیر اعظم سے شبلی فراز ، شہزاد اکبر اور تین لوگوں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں یہ جال کون کون پھیلا رہا ہے ، لیکن آپ فکر مند نہ رہیں عید کے بعد میں قربانی دوں گا۔پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی جس پر صدر مملکت نے فیصل واوڈا کے اٹھائے جانے والے سوالات کی تعریف کی

ہے، بعدازاں فیصل وواڈا اور وزیر اعظم کی ملاقات بھی ہوئی، اس دوران فواد چودھری نے اسد عمر سے معاملات طے کر لیےلیکن عمران خان نے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ وہ عید کے بعد قربانی دیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎