Android AppiOS App

65 سال سے زائدعمر کے افراد پر فریضہ حج کی ادائیگی پر پابندی عائد مکہ میں داخلے سے پہلے کون سا کام لازمی کرنا ہوگا؟سعودی حکومت کا بڑا اعلان

  جمعرات‬‮ 25 جون‬‮ 2020  |  14:06

سعودی عرب نے رواں برس 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر فریضہ حج پر پابندی عائد کر دی ہے ۔سعودی مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے صحت کابہترین منصوبہ اورسخت طریقہ کارتیار کرلیا ہے ، حاجیوں کو خصوصی حج ٹریننگ دی جائے گی ،

مکہ میں داخلے سے پہلے کورونا سمیت مکمل طورپرمیڈیکل چیک اپ لازم ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج اور وزارت صحت کے مشترکا طور پر تیار کردہ تدابیر کے مطابق تمام عازمین، رضاکاروں کے ٹیسٹ حج سے پہلے کیے جائیں گے جبکہ عازمین حج کی صحت کی روزمرہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کی جائے گی۔ رواں برس صرف 10 ہزار افراد سے کم

حج کی سعادت حاصل کریں گے ، حج مکمل ہونے کے بعد تمام عازمین حج کو قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎