Android AppiOS App

کس ملک نے کرونا ویکسین دریافت کرلی،بڑی خوشخبری سنادی گئی

  جمعرات‬‮ 25 جون‬‮ 2020  |  12:14

کرونا کو روکنے میں مدد دینے کے لیے ایک منفرد ویکسین دریافت کر لی گئی ۔نائیجیریا کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دریافت کی گئی منفرد ویکسین کرونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ویکسین کی تیاری سے متعلق تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اولادیپو کولاول نے بتایا کہ یہ

ویکسین مقامی سطح پر افریقا کے لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منفرد ویکسین کی وسیع پیمانے پر استعمال اور عوام تک رسائی میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے کیونکہ اس ویکسین کے لیے حکومت کی جانب سے منظوری درکار ہوگی۔نائیجیرین سائنس دانوں کے مطابق کرونا کے لیے دریافت کی گئی منفرد ویکسین کو متعدد بار ٹیسٹ کیا گیا ہے،یہ جعلی

نہیں ہوسکتی، اس ویکسین کو خاص طور پر افریقی شہریوں کے لیے بنایا گیا لیکن یہ ویکسین دوسروں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکے گی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎