Android AppiOS App

بااثر افراد نے میٹرک کی طالبہ کا جینا مشکل کر دیا مجبورلڑکی نےویڈیو بناکراعلیٰ حکام سےمدد مانگ لی، لڑکی کےوالدین نے خوف زدہ ہو کر ویڈیوفوری ڈیلیٹ کروادی

  جمعرات‬‮ 25 جون‬‮ 2020  |  12:06

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں علاقائی بدمعاشوں نے میڑک کی طالب علم اور اس کی بہن کا جینا مشکل کردیا، مجبورلڑکی نےویڈیو بناکراعلیٰ حکام سےمدد مانگ لی،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ماہاملک کی آواز بن گیا،پولیس اور رینجرز نے لڑکی کا بیان لےلیا،خوف زدہ والدین قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔عیسیٰ نگری

میں میڑک کی طالبہ علاقائی بدمعاشوں سے پریشان ہے ،ماہاملک نے ویڈیوبنا کرسوشل میڈیا پروائرل کردی ،طالبہ نےبتایاکہ چند دن پہلے بااثرافراد نےاس کی بہن کو تھپڑ بھی ماراتھا، رپورٹ کروائی تو والد کوبھی تشدد کانشانہ بنایا۔ مظلوم لڑکی کی آوازکے پیغام پرپولیس اور رینجرز نےلڑکی کابیان ریکارڈ کیا ، تاہم لڑکی کےوالدین خوف زدہ نظر آئے والدہ نےکہاکہ انہوں نےویڈیوفوری ڈیلیٹ کروادی تھی۔لڑکی کےوالد جو پہلے ہی ذہنی طور پر کمزور ہین وہ بھی

دباو میں نظرآئے، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے واقعہ کا نوٹس لےلیاہے۔علاقہ کےارکان اسمبلی سےبچی سے رابطہ کرکے اس کی مدد کرنے کو کہا،یہ بھی کہاکہ آئی جی سندھ کومعاملے کی تحقیقات کرکےلڑکی اور اس کےگھروالوں کو تحفظ فراہم کریں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎