Android AppiOS App

پاکستان میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے ریمڈیسویر انجکشن کی قیمت مقرر

  بدھ‬‮ 24 جون‬‮ 2020  |  18:23

عالمی وبا کرونا کے علاج کیلئے تیار کئے جانے والے انجکشن ریمڈیسویر کی قیمت مقرر کردی گئی ۔ڈرگ پرائس کمیٹی نے ریمڈیسویر انجکشن کی قیمت کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جس کے مطابق 100 ایم ایل ریمڈیسویر دونوں اقسام کے محلول اور پاؤڈر کی قیمت 10873 روپے ہوگی جبکہ انجکشن پاکستان میں تیاری یا درآمد

کی صورت میں ہی مذکورہ قیمت پر فروخت ہوگا۔اس سے قبل میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا تھا کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی ادویات ریمڈیسویر اور ڈیکسامیتھا سون بنانےکی منظوری دی ہے،مارکیٹ میں ریمڈیسویر انجکشن کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے 3 امپورٹرز کو درآمدکی اجازت دی گئی ،ڈیکسامیتھا سون انجکشن بنگلادیش سے درآمد کیے جا رہے ہیں، 12 لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویر انجکشن

بنانے کی اجازت دی گئی،انجکشن کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎