Android AppiOS App

کرونا وائرس کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

  بدھ‬‮ 24 جون‬‮ 2020  |  13:32

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی شدت کم سے کم 2021 کے موسم بہار تک برقرار رہے گی اور وبا اپنے عروج پر ہوگی۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام خطرے سے خالی نہیں ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سے لوگوں کو یہ تاثر ملے گا کہ وہ معمول کی زندگی میں واپس آ سکتے ہیں

تو وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر دوبارہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ ۔چیف میڈیکل آفیسر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے نرمی کے اعلان اور سماجی فاصلے ایک میٹر کی دوری کا عوام خیال نہیں رکھ سکیں گے اور اگر ان بنیادی باتوں کا خیال نہیں رکھا

گیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام اْسی صورت ممکن ہے اگر عوام منہ کو ڈھانپ کر گھروں سے نکلیں، ایک دوسرے سے زیادہ میل ملاپ سے گریز کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو نرمی کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎