Android AppiOS App

اسد عمر برطانیہ سے ہی وزیراعظم بننے کے خواہشمند جہانگیر ترین کو اسد عمر اورکتنے مشیروں نے فارغ کروایا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  بدھ‬‮ 24 جون‬‮ 2020  |  11:34

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اسد عمر برطانیہ سے پاکستان آنے سے قبل ہی ملک کے وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہی وجہ ہے کہ اسد عمر اور 3 مشیروں نے جہانگیر ترین کو فارغ کروا دیا ہے۔اس کے علاوہ فیصل واوڈا کو

جب اس سارے معاملے کی اطلاع ملی ہے تو ان کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ حکومت کونسی ہے ، سیاسی ، بیوروکریٹ، غیر منتخب نمائندوں کی حکومت ہے یا پھر پیراشوٹرز کی حکومت ہے ۔اس حکومت میں پیراشوٹرز سب سے زیادہ ایکٹو ہیں۔تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ

فیصل واوڈا عمران خان کے ساتھ دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد عمر

کو پی ٹی آئی کا اہم رکن مانا جاتا ہے لیکن وہ سیاست میں آنے سے قبل ہی وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔ تجزیہ نگار نے مزیدبتایا گزشتہ روز جب کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اسد عمر نے فواد چودھری پر اٹیک شروع کر دیا جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں آپ کو جواب دہ نہیں ،وزیر اعظم عمران خان کو جوابدہ ہوں اور یہیں سے ماحول تلخ ہو گیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎