Android AppiOS App

بختاور بھٹو زرداری نےٹک ٹاک جوائن کرلیا، پہلی ویڈیو میں ہیلو کہنے کے بعد کیا شیئر کیا؟دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

  منگل‬‮ 23 جون‬‮ 2020  |  17:40

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر ویڈیو عام کرنے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک جوائن کرلیاہے۔بختاور کی جانب سے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو میں آم کے باغات، خصوصی طور پر تیار کئے گئے بلاول ہائوس کا لیبل لگی آم کی پیٹیوں، آم کو مختلف طریقوں سے کاٹ کر

بنائی گئی خوبصورت تصویریں شئیر کی گئیں۔فوٹو اینڈ پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری میں بختاور بھٹو نے ٹک ٹاک کی دنیا کو ہیلو کہا اور اپنے اکائونٹ کی تصدیق بھی کی۔اس سے قبل بختاور کی جانب سے عالمی یومِ والد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی شئیر کی جانے والی ویڈیو کال پربات کرنے کی

تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر بیٹے بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎