Android AppiOS App

’’پاکستان میں کرونا وائرس کیخلاف دوا کی تیاری ، 127ممالک کو ایکسپورٹ ‘‘ دوا کتنے ہفتوں میں تیار جائے گی ،قیمت کیا ہو گی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

  جمعہ‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2020  |  16:29

کرونا وائرس کے علاج میں مؤثر دوا ’’رمڈیسیویر‘‘ کی تیاری پاکستان میں چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گی جس کی قیمت کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیادوں پر گیلیڈ

سائنسز کی ایبولا وائرس کے لیے تیار کی گئی دوا 'رمڈیسیویر کورونا کے مریضوں کو دینے کی اجازت دی تھی جس کو بنانے کے لیے امریکی کمپنی گیلیڈ سے پاکستان نے دو روز قبل معاہدہ کیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کی ابھی نہ ویکسین ہے نہ کوئی مستند علاج مگر امریکا کی دوا ساز کمپنی نے ’رمڈیسیویر‘ دوا بنا

کر کہا ہے کہ یہ کورونا کی موثر دوا ہے جو انجیکشن کی صورت میں ہے، اس کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ اس دوا کو بنانے کے لیے دنیا میں پانچ کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے جس میں سے ایک کمپنی پاکستان کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے 7 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے دوا ساز کمپنی کے حکام سے میٹنگ بھی کی ہے اور چند ہفتوں میں ہی پاکستان میں اس دوا کی تیاری شروع ہو جائے گی۔معاون خصوصی نے بتایا کہ دوا کی رجسٹریشن 5 ہفتوں میں ہوگی جب کہ 8 ہفتوں کے دوران اس کی پیداوار شروع ہو جائے گی جس کے بعد پاکستان سے یہ دوا 127 ممالک کو ایکسپورٹ بھی کی جا سکے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ یہ دوا کم سے کم قیمت میں یقینی بنائی جائے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎