Android AppiOS App

رواں سال مئی میں گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

  بدھ‬‮ 13 مئی‬‮‬‮ 2020  |  16:40

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواوں کے سسٹم تواتر کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں اچھی بارشیں برسا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا ہے

جو دوسرا یا تیسرا سسٹم ہے، اس کے علاوہ مزید دو سے تین سسٹمز آسکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے ، شہر قائد میں 16مئی تک درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی تک رہے گا۔سردار سرفراز کے مطابق مئی کو موسم گرما کا گرم ترین مہینہ

سمجھا جاتا ہے اور گزشتہ 5 سے 6 سال میں مئی میں مسلسل ہیٹ ویوز آتی رہی ہیں مگر رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال موسم کافی بہتر ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث صنعتیں بند، ٹریفک میں کمی اور انسانی سرگرمیاں محدود ہیں جس سے آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہیٹنگ نہیں ہو رہی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎