Android AppiOS App

پاکستانی فوٹو گرافر کی تصویر نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

  پیر‬‮ 11 مئی‬‮‬‮ 2020  |  17:51

پاکستانی فوٹو گرافر کی جنگلی شیر کے خوفناک حد تک قریب جا کر بنائی گئی تصویر نے دنیا میں تہلکا مچا دیا ہے۔اڑتیس سالہ فری لانس فوٹو گرافر عاطف سعید نے لاہور سفاری پارک میں ایک غصیلے یر کے انتہائی قریب جاکر تصویر بنائی۔انہوں نے امریکی ٹی وی ABC Newsسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی سے نکل کر جھاڑیوں میں موجود شیر سے محض چند فٹ کے فاصلے پر چلے گئے اور

 بیٹھ کر اس کی تصویرے بنا رہے تھے کہ کیمرے کی کلک کی آواز سے شیر مشتعل ہوگیا اور دھاڑتے ہوئے ان کی طرف لپکا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے چھلانگ لگا کر اپنی گاڑی میں واپس آئے لیکن اس دوران وہ ایک ناقابل یقین حد تک

شاندار تصویر حاصل کرچکے تھے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎