Android AppiOS App

اچھی پرفارمنس کیلئے کس معروف بھارتی بلے کی ویڈیوز دیکھتا ہوں کرکٹر عابد علی کے انکشاف نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا

  ہفتہ‬‮ 1 فروری‬‮ 2020  |  16:40

پاکستانی کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ پرفارمنس کیلئے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ویڈیوز دیکھتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ ان دنوں بہت اچھی چل رہی ہے پہلے انفرادی طور پر تیاریاں ہو رہی تھیں، اب تین روزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی مثبت انداز میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور

سب کا فوکس آئندہ سیریز پر ہے۔ عابد علی نے کہا کہ میرا فوکس اس وقت بنگلہدیش کے خلاف سیریز پر ہے،میری کوشش ہے کہ میں اس سیریز میں بھی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں جس کے لیے میں بہت فوکس ہوں اور پازیٹو اپروچ کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں پرفار منس اچھی رہی، اب

بھی کوشش ہو گی اسی طرح پرفارم کروں۔عابد علی نے کہا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا تھا، لیکن میں کبھی مایوس نہیں ہوا تھا، میرے زہن میں تھا کہ جب لکھا ہوا تو اس وقت مجھے موقع مل جائے گا اور جب موقع ملے تو اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔عابد علی کا کہنا تھا کہ میں سب فارمیٹ کے لیے کھیلنے کی تیاری کرتا رہتا ہوں، اگر مجھے ٹی ٹونٹی میں بھی موقع ملتا ہے تو اس کیلئے بھی تیار ہوں۔اپنی شاندار کارکردگی دکھانے پر عابد علی نے بتایا کہ میں نے بیٹنگ کے لیے سچن ٹنڈولکر کی بہت ویڈیوز دیکھی ہیں، میرا قد کیونکہ سچن ٹنڈولکر سے ملتا جلتا ہے اس لیئے ان کی ٹیکنیکس سے بہت سیکھا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں پاکستان میں سچن ٹٹندولکر کہلوانا چاہوں گا۔عابد علی نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی جتنے گریٹس ہیں ان کی ویڈیوز دیکھتا رہا ہوں ان سے سیکھتا بھی رہا ہوں جن میں یونس خان رکی پونٹنگ اور مارک واہ بھی شامل ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎