Android AppiOS App

باکمال لوگ لاجواب سروس، فضائی میزبان رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، معطل کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی پابندی لگا دی گئی

  جمعرات‬‮ 30 جنوری‬‮ 2020  |  15:41

قومی ایئرلائن کی فضائی میزبان سونے کے زیورات اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی جس کے بعد فضائی میزبان کو 3دن کیلئے معطل کردیاگیا جبکہ 1ماہ تک بین الاقوامی پرواز پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے ویجی لینس نے کارروائی کرتے ہوئے قومی ائیرلائن کی فضائی میزبان کو

سونے کے زیورات اسمگل کرتے پکڑلیا، بینش سلیم کو لندن جاتے ہوئے پکڑا گیا جوسونے کی چوڑیاں اسمگل کررہی تھی۔نجی ٹی وی نے ائیر پورٹ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فضائی میزبان کوپی آئی اے کی پروازپی کے757سے آف لوڈ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کے دوران فضائی میزبان زیورات نہیں لے جاسکتی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون اہلکار کوتین روز کیلئے معطل کر دیا ہے اور

بین الاقوامی پروازوں پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎