Android AppiOS App

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان جائیگی یا نہیں؟انڈین بورڈ نے حیران کن اعلان کردیا

  بدھ‬‮ 29 جنوری‬‮ 2020  |  18:38

ایشیا کپ کے پاکستان ہونے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی،بھارتی بورڈ کا اعلان ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کوئی مسئلہ نہیں لیکن بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم نہیں جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ

میزبانی کے حقوق مسئلہ نہیں ہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئی غیرجانبدار مقام کاانتخاب کیاجائے کیونکہ بھارتی ٹیم ایشیائی ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے وہاں نہیں جانا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ چاہے کئی ممالک کی ٹیمیں وہاں جانے کیلئے تیار ہیں تاہم پھر بھی بھارتی ٹیم نہیں جانا چاہتی اور اگرایشین کرکٹ کونسل کو بھارت کے بغیر میچ کرانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے تو

پھریہ میچز بالکل مختلف ہوں گے لیکن اگر بھارت کو اس میں شامل کرنا ہے تو پھر میزبان پاکستان نہیں ہوگا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎