Android AppiOS App

امریکہ کا طیارہ تباہ ، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قاتل مارا گیا

  منگل‬‮ 28 جنوری‬‮ 2020  |  18:57

گزشتہ روز افغانستان میں تباہ ہونے والے امریکی فوجی طیارے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کا قاتل مارا گیا ،روس انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والے امریکی طیارے میں عراق ،ایران اور افغانستان میں امریکی انٹیلی جنس آپریشنز کی سربراہی کرنے والے مائیکل ڈی

اندریا سوار تھے۔عراق،ایران اور افغانستان کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیکل ڈی اندریا پر الزام تھا کہ وہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہیں جنہیں عراق میں ایک میزائل حملے میں قتل کر دیا تھا۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والا امریکی فوجی طیارہ،مائیکل ڈی اندریا کا موبائل کمانڈ آفس تھااور اب جاسوس کا یہ جدید ترین طیارہ تمام تر اہم معلومات کے ساتھ افغان

طالبان کے قبضے میں ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎