Android AppiOS App

اگر کھانسی آپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی تو اب یہ ایک چیز اپنے گھر لے آئیں اور پھر کمال دیکھیں ، استعمال واحدشرط

  جمعہ‬‮ 24 جنوری‬‮ 2020  |  18:31

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیماریوں پر قابو پانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مہنگی ترین ادویات خریدتی ہیں، ان ادویات کو کھانے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد کو کوئی افاقہ نہیں ہوتا تاہم کچھ لوگ دیسی ادویات کو استعمال کر کے شفا پا جاتے ہیں۔ آیئے ان میں سے ایک سبزی میتھی کے بارے میں بتاتے ہیں، میتھی کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔برصغیر میں خوش بو دار اور خوش ذائقہ پکوان کے لیے میتھی کا استعمال عام ہے۔ عربی میں میتھی کو حلبہ کہتے ہیں جو معدنی نمکیات، فولاد، کیلشیم اور فاسفورس

سے بھرپور ترکاری ہے۔ میتھی کی افادیت سے متعلق متعدد احادیث اور روایات بھی بیان کی جاتی ہیں جن کے مطابق یہ ترکاری مختلف امراض میں نافع اور

علاج معالجے میں موثر ہے۔تازہ میتھی کی خوش بو تیز نہیں ہوتی، لیکن پھول آنے کے بعد جب اس کے پتوں کو دھوپ میں سکھایا جاتا ہے تو یہ بہت خوش بو دیتی ہے۔طبی ماہرین نے میتھی کے جوشاندے کو حلق کی سوزش، ورم اور سانس کی تکلیف میں نافع بتایا ہے۔ یہ کھانسی کی شدت کو بھی کم کرتی ہے۔میتھی کو پھیپھڑوں کی سوزش، ہڈیوں کی کم زوری دور کرنے، خون کی کمی اور جوڑوں کے درد میں بھی ماہر طبیب استعمال کرواتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ اعصابی تھکاوٹ دور کرنے میں موثر ہے۔ اسے مختلف صورتوں میں امراض سے نجات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ میتھی کا پانی، بیج یا دانوں کا سفوف اور پتے بھی علاج کے لیے مخصوص طریقے سے استعمال ہوتے ہیں۔میتھی کا ساگ ہمارے یہاں بہت مشہور ہے جو کمر درد، گٹھیا، رعشے، لقوہ اور فالج جیسے امراض میں موثر ثابت ہوتا ہے۔ میتھی کا استعمال چہرے اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔اس کے بیجوں کو رگڑ کر ہفتے میں دو تین بار سر دھویا جائے تو بالوں کی لمبائی بڑھتی ہے جب کہ کیل مہاسوں کے علاج کے لیے میتھی کے بیجوں کو پیس کر مخصوص مقدار میں گلیسرین میں ملا کر سوتے وقت چہرے پر لگانے سے نجات مل جاتی ہے۔ طب و حکمت سے متعلق مختلف کتب میں لکھا ہے کہ میتھی بالوں کو چمک دار بناتی ہے اور انھیں گرنے سے روکتی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎