Android AppiOS App

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آنے کے کیوں خواہشمند ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  جمعرات‬‮ 23 جنوری‬‮ 2020  |  18:41

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں تو خطے کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے،صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار اور جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں،سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنا نکتہ

نظر دنیا کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے

ہیں کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎