Android AppiOS App

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کس دن سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  پیر‬‮ 20 جنوری‬‮ 2020  |  18:02

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہو گیا۔ صبح کے وقت دھند بڑھنے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں، بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ہر طرف سفید دھوئیں کے بادل، ہر منظردھندلا گیا۔ حد نگاہ انتہائی کم، سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج ہے۔ قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ موٹروے ایم ٹو، تھری، فور کو دھند کے باعث بند کیا گیا جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔ دھندکے باعث لاہور

ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں اکیس اور بائیس جنوری کو شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎