Android AppiOS App

عدالت نے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  15:18

تحریک انصاف کے رہنما ء حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں مفرور قرار دیا ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق عدالت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر کے 25جنوری کو پیش کرنے کا حکم

جاری کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل کیخلاف پی پی کارکنان پر تشدد اور اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ کیس کی پیروی کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 25جنوری کو پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں جبکہ ریمارکس

دیتے انہیں مقدمے میں مفرور قرار دیا ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎