Android AppiOS App

فضل الرحمان نے موجودہ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کا طبل جنگ بجا دیا

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  15:16

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلا کر دم لیں گے ،جلد جیکب آباد کا دورہ کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی صوبہ سندھ کی مجلس شوری کے رکن مولانا فدا احمد ڈول سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے فروری میں پنجاب سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لئے مشورے کررہی ہے موجودہ حوحکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں

دیا حکمران ناکام ہو چکے ہیں اور ان کے دن گنے جا چکے ہیںحکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے اور ملک کی عوام بھی اب حکومت سے نجات

چاہتی ہے مولانا فضل الرحمن نے احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشوری کے لئے مولانا فدااحمد ڈول کو فون کیا اور ضلع جیکب آباد کے حوالے سے تفصیلی معلومات لیںمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جلد جیکب آباد کا دورے پر آئوں گا اور عوام کو حکمرانوں کے کرتوتوں سے آگاہ کروں گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎