Android AppiOS App

فیصل واڈا کومیز پر بوٹ رکھنا کس نے سکھایا ہے ؟ سلیم صافی نے ملک کی مقتدر ترین شخصیت کا نام لے لیا

  جمعرات‬‮ 16 جنوری‬‮ 2020  |  17:28

سینئر کالم وتجزیہ نگار سلیم صافی نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران فیصل واوڈا کے ٹیبل پر بوٹ رکھنے سے متعلق کہا ہے کہ جو کچھ انہوں کیا انہیں یہ سب کرنا ان کے لیڈر نے سکھایا ہے ، حکومت کرنا انتہائی سنجیدہ لوگوں کا کام ہے لیکن پاکستان اب ایسے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا جنہوں اس کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔ دریں اثنا فیصل واوڈا کے بوٹ دکھانے پر ادارے کی جانب سے ردعمل سامنے آنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کانے

کہا ہے کہ فیصل واوڈا جوکام کیا ہے وہ بہت اچھا کیا اس سے بے شمار چیزیں بے نقاب ہوئیں ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں

کیساتھ اتفاق رائے بنا نہیں بلکہ بنایا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے بوٹ دکھانے پر اس ادارے کو بھی اپنا ردعمل دینا چاہیے جس سے متعلق انہوں نے بات کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اس وقت صورتحال بدلی جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اچانک ایک کالے رنگ کا فوجی بوٹ میز پر رکھتے ہوئے کہا ’’میں تو اب ہر پروگرام میں یہ رکھا کروں گا، یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے کہ اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو۔‘‘

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎