Android AppiOS App

تیاری کرو، حملے ہونے والے ہیں، ایران نے اعلان جنگ کر دیا، خطرے کی گھنٹی بج گئی

  جمعرات‬‮ 16 جنوری‬‮ 2020  |  17:27

ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں غیر ملکی افواج کو خطرے کی وارننگ جاری کردی۔انہوں نے امریکا سے سخت کشیدگی کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے انہیں انخلا کے لیے دوٹوک پیغام دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں ایرانی صدر نے

مشرق وسطیٰ میں موجود غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خطے میں رکنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ آج امریکی فوج خطرے میں ہے تو کل یورپی طاقتوں کو خطرات ہوں گے، اگر غیر ملکی طاقتیں خطے میں رہیں تو ان کے لیے خطرناک ہوگا۔ایرانی صدر کی یہ دھمکی فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جوہری سمجھوتے پر تنازع

کا میکانزم فعال کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملے کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آج امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جائے اور کل کو یہ حملے یورپی یونین کے سپاہیوں پر ہوں لہٰذا جتنی جلدی ہو سکے عالمی طاقتوں کو مشرق وسطیٰ سے اپنی فوج نکال لینی چاہیے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎