Android AppiOS App

جانوروں کا شکار کرنے والی چیتا نما خطرناک جنگلی بلی پکڑی گئی،عوام کے ناک میں دم کر دینے والی اس بلی کو کیسے جال میں پھنسایا گیا؟جانئے

  بدھ‬‮ 15 جنوری‬‮ 2020  |  18:40

ٹنڈو محمد خان میں جانوری کا شکار کرنے والی چیتا نما خطرناک جنگلی بلی پکڑی گئی۔ٹنڈو محمد خان کے گائوں بجر خان ٹالپور سے اس خطرناک جنگلی بلی کو پکڑا گیا ہے، جو رات کے اندھیرے میں مویشیوں اور پالتو پرندوں کا شکار کرتی تھی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی جنگلی بلی چیتے سے مشابہت رکھتی ہے۔

بلی کو پکڑنے کے لیے گائوں کی مختلف جگہوں پر درجنوں جال لگائے گئے تھے۔گائوں میں جنگلی بلی کی دہشت کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، جسے پکڑنے کے بعد مکینوں نے سکھ کا سانس لیا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎