Android AppiOS App

50 لاکھ جرمانہ،7سال سزا حریم شاہ کو سیاستدانوں کی عزت اچھالنا مہنگا پڑ گیا

  بدھ‬‮ 15 جنوری‬‮ 2020  |  17:52

قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں بھی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا تذکرہ،تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران روبینہ خالد نے کہا کہ حریم شاہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہی جو افسوسناک ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ چار ورزاء اور کچھ سینیٹر کا نام بھی استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چند پیسوں کی خاطر عزت اچھالنے

والوں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔رحمان ملک نے تجویز پیش کی کہ 7 سال سزا اور 50لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے۔وزارت آئی ٹی نے سینیٹ کی قائمی کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر ذاتی حملوں پر رولز بنائے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ اب تو اس کے پاس مفتی قوی کی بھی سیلفی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ وزیر سے پوچھے بغیر

سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔کیا متعلقہ لوگوں سے اجازت لی گئی؟ پیسے بنانے کے لیے یہ حرکیتں کی جا رہی ہیں ۔سوشل میڈیا کی انکم کا سٹیٹ بینک کے پاس ریکارڈ ہونا چاہئے۔رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ آئندہ کئی بڑی شخصیات سکینڈلز کی زد میں آ سکتی ہیں۔ایسا کرنے یا کرنے والی کو سزائے موت دینی چاہئے۔جب کہ سینیٹر فیصل جاوید نے اجلاس میں ٹک ٹاک کے منفی نتائج اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے بارے میں بتایا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎