Android AppiOS App

ترکی نے اپنے ملک سے 65 پاکستانیوں کونکال دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

  منگل‬‮ 14 جنوری‬‮ 2020  |  16:13

ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا،ایف آئی اے نے 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر گرفتار کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 بے دخل پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لایا گیا، ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن

حکام نے ملک بدر پاکستانیوں کی دستاویز کی چھان بین کی۔امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎