Android AppiOS App

فلسطینی عالم دین کی قابل رشک موت، ایسی موت جس کی ہر کوئی خواہش رکھتا ہے، جان کر آپ سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

  پیر‬‮ 13 جنوری‬‮ 2020  |  16:54

کویت میں ایک فلسطینی عالم دین شادی کی ایک تقریب کے دوران اصلاحی اور دینی امور پر گفتگو کرتے ہوئے چانک اللہ کو پیارے ہوگئے۔ آخری وقت میں ان کی زبان پر بھی لا الہ اللہ تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی عالم دین محمود عبداللطیف عبدالباقی المعروف ابو خطاب کویت میں شادی کی تقریب میں دعوتی خطاب

پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔انہوں نے شادی کی تقریب میں وعظ کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے ساتھ حسن سلوک کی مثالیں بیان کیں۔ انہوں نے اپنی گفتگوکی اور آخر میں لا الہ اللہ کے الفاظ زبان سے ادا کیے اور جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج بہت تیزی کیساتھ وائرل ہوئی ہے۔ خیال رہے

کہ ابو خطاب 47 سال سے کویت میں تھے اور دعوت تبلیغ کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎