Android AppiOS App

کسی کے گھر سے کھانے کی کوئی میٹھی چیز آئے تو کھانے سے پہلے یہ کام کرلیں کیونکہ

  ہفتہ‬‮ 11 مئی‬‮‬‮ 2019  |  13:19

ہمارے ہاں روایت ہے کہ عزیز و ہمسائے ایک دوسرے کے گھروں میں ختم و نیاز کا میٹھا کھانے کے لئے بھیجتے ہیں ۔یہ انتہائی اچھا عمل ہے جو ایک دوسرے سے محبت کو پروان چڑھاتا ہے لیکن انسان اپنی فطرت سے ڈسنے سے بھی باز نہیں آتا۔یہ تجربہ اور مشاہدہ کی بات ہے اور عاملین حضرات اس نزاکت کو سمجھتے ہیں کہ

زیادہ تر جادو ٹونہ اور کسی کا گھر تباہ کرنے کے لئے دم درود جیسا کوئی عمل بھی میٹھی چیزوں پر کیا جاتا ہے ۔کسی کو حسد اور انتقام کی وجہ سے نشانہ بنانا مقصود ہوتو کئی لوگ کھیر زردہ اور مٹھائی پر ایسا عمل کراتے ہیں جس سے گھروں میں نفرت اور کھچاو پیدا ہوجاتا ہے ۔حب کا عمل اور عداوت کا عمل

بھی میٹھی چیزوں پر کیا جاتا ہے۔

جو لوگ ان باتوں کو سمجھتے ہیں اس موقع پر سب سے پہلے وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی پڑھ کر اس میٹھے پر پھونک لیتے ہیں اور دعائے خیر کرتے ہیں تاکہ اگر کسی بد خواہ نے محبت کی آڑ میں اسکی بربادی کا بندوبست کیا بھی ہوتو وہ زائل ہوجائے ۔ اس لئے جب بھی کوئی میٹھی چیز دی جائے بسم اللہ شریف اور درود پاک ﷺ لازمی پڑھ لیا کریں ۔ اللہ ہم سب کو بدخواہوں کی نظر بد سے محفوظ فرمائے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎